تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

محمد رضوان نے پاکستان کی لاج رکھ لی

ساؤتھیمپٹن ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی نصف سنچری نےٹیم کی لاج رکھ لی۔

دوسرے روزبارش کے سبب کھیل ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرسے شروع ہوا تو پاکستان نے ایک سو چھبیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سےاننگز آگے بڑھائی۔

بابر اعظم سینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئےجب کہ یاسرشاہ نے پانچ رنزبنائے۔ شاہین آفریدی رن آؤٹ ہوئے۔

ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی گئیں تو دوسرے اینڈ سے رضوان ڈٹے رہے۔ دوسرے سیشن میں پاکستان نے ساٹھ رنزبنائے اور مجموعے کو 200 سے پار کر لیا۔

خراب روشنی کے باعث جب کھیل جلدختم کیا گیا تو پاکستان نے 9 وکٹوں پر223رنز بنالئےتھے۔

پہلے روز انگلش بولرز اور بارش نے قومی بلے بازوں کا خوب امتحان لیا۔ شان مسعود ایک، فواد عالم صفر، اسد شفیق پانچ اور کپتان اظہر علی صرف بیس رنز بنا سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ

دوسرے ٹیسٹ میں بھی اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بلے باز عابد علی، اسد شفیق، فوّاد عالم، امام الحق، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، کاشف بھٹی, سہیل خان اور یاسر شاہ کے نام شامل ہیں

Comments

- Advertisement -