The news is by your side.

بمرا کی جگہ محمد سراج بھارتی ٹیم میں شامل

بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انجرڈ جسپریت بمرا کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج کو شامل کر لیا۔

ہوم سیریز میں شمولیت کے بعد محمد سراج کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے کا امکان ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ محمد سمیع اور دیپک چاہر کا نام بھی میگا ایونٹ کے لیے نام جڑ گیا ہے۔

جسپریت بمرا آئندہ ماہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

جسپریت بمرا بھارتی ٹیم کے مرکزی بولر ہیں اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ زخمی ہونے کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اس میں بمرا کی صحتیابی کے بعد واپسی ہوئی تھی۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتی صحافی وکرانت گپتا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر بھارت نے بمرا کو مسلسل میچ کھلائے تو وہ ایک سال کے اندر ٹوٹ کر فارغ ہوجائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں