پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

باکسرمحمد وسیم کو جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم کو جنوبی افریقی حریف موروتی متھالین کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں آئی بی ایف فلائی ویٹ کے ٹائٹل میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم کا جنوبی افریقی حریف موروتی متھالین سے مقابلہ ہوا۔

ورلڈ فلائی ویٹ باکسنگ ٹائٹل کے مقابلے میں ابتدائی راؤنڈز میں جنوبی افریقی باکسر محمد وسیم پر حاوی رہے۔

باکسر محمد وسیم نے چھٹے راؤنڈ میں کم بیک کیا اور ان کے پنچز کے آگے جنوبی افریقا کے باکسر بے بس نظر آئے لیکن موروتی متھالین نے فائٹ متفقہ فیصلے کے تحت جیت لی۔

خیال رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم کو مسلسل 8 فتوحات کے بعد پہلی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم

واضح رہے چار روز قبل پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملائشیا سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا 15 جولائی کو ہونے والے مقابلے کےلیے بالکل تیار ہوں۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹائٹل جیت کر پاکستان لاؤں گا، قوم میری جیت کے لیے دعا کرے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں