The news is by your side.

Advertisement

محمد زبیر کا وفاقی وزراء کو چیلنج

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوادچوہدری ہو یا کوئی وفاقی ‏وزیر پریس کانفرنس میں الیکٹرانک ووٹنگ میشن کا بتا دیں میں چیلنج کرتاہوں ای وی ایم کے ‏ذریعے خفیہ بیلٹنگ کا حق ختم ہو جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے محمدزبیر نے کہا کہ بل اسمبلی ‏سے پاس ہو گئے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے یہ بل متنازع ہیں ‏پھر بھی منظور ہوگئے۔

محمدزبیر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےذریعےالیکشن کمیشن سے اختیار لے کر نادرا کو ‏دے دیا گیا ای وی ایم کےذریعے ووٹرز کی ذاتی رائےعیاں ہوجائےگی اور خفیہ بیلٹنگ کا حق ختم ‏ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماحول ٹھنڈا کرنےکیلئےڈپٹی اسپیکر کےخلاف تحریک ہم نے واپس لی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے کہا کہ غیرقانونی طور پر منظور ‏کیےگئے بلز کے خلاف عدالت سےرجوع کریں گے حکومتی رویہ ایسانہیں کہ وہ اصلاحات چاہتی ‏ہے ہم بھی الیکشن میں شفافیت چاہتے ہیں،اصلاحات کاطریقہ ہوتاہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت کیلئےحکومت باہمی اتفاق سےاصلاحات لائے، باہمی ‏اتفاق سےاصلاحات نہیں ہوں گی توان بلز پرتنازع کھڑا ہو گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں