اسلامآباد : سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سب جانتےہیں کہ بانی پی ٹی آئی ایک فائٹرہیں وہ جھکیں گے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورپی ٹی آئی کوجوسزائیں دی گئیں وہ بیک فائرہوئیں، راناثنا نےاعتراف کیاالیکشن سےپہلےبانی پی ٹی آئی کوسزائیں بیک فائرہوئیں۔
محمدزبیر کا کہنا تھا کہ سب جانتےہیں کہ بانی پی ٹی آئی ایک فائٹرہیں وہ جھکیں گےنہیں ، ن لیگ سمجھتی تھی کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں رہ پائیں گے لیکن بانی پی ٹی آئی جیل میں رہےاوراپنی بات پر ڈٹےہوئےہیں۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ صورتحال سےنکلنےکیلئےایک ہی راستہ مذاکرات کاہے اور مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کاحق ہےانہیں ملنی چاہئیں۔
مخصوص نشستوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نتیجہ سامنے ہے انتخابی نشان نہ لیاجاتا تو آج مخصوص نشستوں کامعاملہ نہ ہوتا۔
8انتخابات کے نتائج سے متعلق سابق گورنر سندھ نے کہا کہ فروری کوعوام نےبڑی تعدادمیں پی ٹی آئی کوووٹ دیاہے ، ہمیں مانناچاہیےکہ پاکستان تحریک انصاف ایک مقبول جماعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ توطےہےکہ سیاسی استحکام کےبغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں ہے ، نواز اور شہباز شریف کو ماضی کو ذہن میں رکھ کرسوچناچاہیےآج کہاں کھڑے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


