The news is by your side.

Advertisement

‏’صلح کے بیان پر محمد زبیر کی سرزنش ہوئی‘‏

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ محمد زبیر نےجو صلح سےمتعلق بیان دیا ‏اس پر ان کی سرزنش ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف ‏نے جو بیانیہ اختیار کیا سب کو پتہ ہےکیوں اپنایا ہوا ہے، نوازشریف توعلاج کیلئے4 ہفتے کیلئے گئے ‏تھے واپس کیوں نہیں آرہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہی نوازشریف کو واپسی سےمتعلق کہا ہے ‏ہائیکورٹ باربار نوازشریف کو بلا رہا ہے لیکن وہ واپس نہیں آرہے۔

‘ہماری لڑائی نہیں تھی راولپنڈی سےصلح ہوگئی ہے’

انہوں نے کہا کہ محمدزبیر نےجو صلح سےمتعلق بیان دیا اس پر ان کی سرزنش ہوئی، ہر ادارے کا ‏اپنا ایک کردار ہے اور آئینی حدود میں کام کر رہا ہے مگر مختلف جماعتیں متعدد بار اہم ادارے کو ‏سیاست میں گھسیٹ لاتی ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اب پاؤں پڑنے والی باتیں کر رہے ہیں، چچامفاہمت اور ‏بھتیجی مزاحمت کی باتیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی بلاول بھٹو نے کہا تھا بجٹ پاس نہیں ہو گا اور ہو گیا، اپوزیشن کےلیے اپوزیشن ہی کافی ہے، اپوزیشن پہلے آپس میں ایک دوسرے پر اعتماد کر لے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں