تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’’حکومت گیلانی کی کامیابی کو چیلنج نہیں کرے گی‘‘

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ یہ لوگ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج نہیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروایا، انہوں نے کہا تھا سینیٹ الیکشن فیصلے کو چیلنج کریں گے پھر غائب ہوگئے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ارکان نے ضمیر پر ووٹ دیا ہے، سارے ارب پتی تو حکومت کے پاس تھے ہم کیا پیسے دے سکتے تھے، عمران خان سیاسی اکھاڑے میں مقابلہ کرلیں انہیں شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کی ہار ان کا مقدر تھا، اب دیکھتے ہیں وہ پاکستان میں رہتے ہیں یا نہیں، 2018 کی دھاندلی کے خلاف آج پہلا ازالہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، قومی اسمبلی سےیوسف رضاگیلانی کامیاب

محمد زبیر نے کہا کہ لوگ کہتے تھے پی ڈی ایم کہاں جارہی ہے، مریم نواز کہاں جارہی ہیں، لوگوں نے دیکھ لیا مریم نواز اور پی ڈی ایم نے جو محنت کی وہ رنگ لائی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن ہوگا مگر لگتا ہے پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی ہی نہیں۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نتیجے کو چیلنج کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ غیرحتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے 5 ووٹ کا فرق ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست ہوئی اور یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے، یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ جبکہ حفیظ شیخ کو164ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے7مسترد ہو ئے۔

Comments

- Advertisement -