تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

محرم الحرام : ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ، علماء کرام کے اسلام آباد میں داخلہ پر پابندی

کراچی / لاہور : محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے حکومت نے اہم اقدامات کرلیے، پنجاب اور سندھ میں کنٹرول روم قائم کردیئے گئے، متعدد علماءکرام پر اسلام آباد میں داخلے اور تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کےخطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے محرم الحرام میں مختلف مکتبہ فکر کے26علماء کرام پر اسلام آباد میں داخلے اور تقاریر پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

ان علماء کرام میں مولاناعبدالعزیز،امین شہیدی، علامہ ناصرعباس، خادم حسین رضوی اور دیگر شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے12علماء کی اسلام آباد میں تقاریر پربھی پابندی عائد کی ہے، جن علماء پر پابندی عائد کی گئی ان میں دیوبند، بریلوی، شیعہ، اہل حدیث کے علماء کرام شامل ہیں۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کیلئے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی۔

سردار عثمان بزدار نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ماہ محرم کے دوران پرامن فضا کو ہرقیمت یقینی بنایا جائے، مجالس، جلوسوں کیلئے روٹ،اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں، قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کا حکم جاری کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجالس وجلوس کے شرکا کو3سیکیورٹی حصار سے گزارا جائے، پولیس اہلکار شرکاء کے منتشر ہونے تک الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دیں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے بھی محرم میں سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے، کنٹرول روم سندھ بھرمیں جلوس، مجالس انتظامات کا براہ راست جائزہ لے گا، محرم میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، کمشنرز، ڈی سیز رپورٹ دینے کے پابند ہوں گے۔

کراچی میں محرم الحرام کے حوالےسے مجالس اور وعظ کا آغاز کردیا گیا ہے، یکم تا10محرم مختلف علاقوں میں6ہزارسے زائد مجالس برپا ہوں گی، کراچی میں ہونے والے999مجالس اور وعظ حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔

حفاظتی اقدامات کے حوالے سے نشترپارک اور اس کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت پولیس، اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، نشترپارک کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب اور شرکاء کی جامہ تلاشی لی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -