تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ ہوگا

کراچی : چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام کا چاند نظرنہیں آیا، یکم محرم 12 اور یوم عاشور21ستمبر بروز جمعہ کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات اور سمیت زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوئے تاہم کسی بھی مقام سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ماہ محرالحرام کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم محرم الحرام بروز بدھ12ستمبر کو ہوگی اور یوم عاشور بروز جمعہ21ستمبر کو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ ماہ محرم الحرام امن وامان کے ساتھ گزر جائے، موجودہ حالات میں پاکستان کو امن وسلامتی کی بہت ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ماہ محرم کے دوران اسلام آباد اور کراچی میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔

حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لئے ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اہم مقامات کی سوئپنگ اور سرچنگ بھی کرے گی، مجالس اورجلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -