اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یکم محرم الحرام کی تعطیل چاند نظر آنے سے مشروط ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اعلان آج کیا جائے گا

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے، جس میں کمیٹی کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

مرکزی اجلاس کے ساتھ ساتھ، ملک کے دیگر بڑے شہروں اور وفاقی دارالحکومت میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد تمام زونل کمیٹیوں سے موصول ہونے والی رپورٹس اور شرعی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد محرم الحرام اور نئے اسلامی سال کے چاند کی رویت کا حتمی اور باضابطہ اعلان کریں گے۔

اہم ترین

ضیاء الحق
ضیاء الحق
ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں