جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

محرم کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

 محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی جس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم محرم 17 جون بروز بدھ کو ہوگا جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ ہوگا۔

یہ پڑھیں: یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر ہوئی ہے، چاند کی عمر 7 بجکر 52 منٹ تک 11 گھنٹے 45 منٹ ہے جو نظر آنے کے لیے ناکافی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے عمر 21 گھنٹے 20 منٹ ہونی چاہیے اس لیے آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں