جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں محرم کے چاند کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق مملکت میں کل 16 جون 2026 بروز منگل یکم محرم الحرام ہو گی۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز کے موقع پر محرم کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

یوم عاشور: جمعرات 25 جون 2026 (10 محرم الحرام)۔

کام کا شیڈول: سعودی عرب میں محرم پر عام تعطیل نہیں ہے، لہذا نجی اور سرکاری شعبے کے کاروبار اپنے اوقات کار کو برقرار رکھیں گے۔

پاکستان

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی جس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم محرم 17 جون بروز بدھ کو ہوگا جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ ہوگا۔

پیش گوئی

اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر ہوئی ہے، چاند کی عمر 7 بجکر 52 منٹ تک 11 گھنٹے 45 منٹ ہے جو نظر آنے کے لیے ناکافی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے عمر 21 گھنٹے 20 منٹ ہونی چاہیے اس لیے آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں