اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

محرم کا آغاز، امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی سخت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عشرہ محرم میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ، سندھ بھر میں مجموعی طور پر پینسٹھ ہزارایک سو انتیس پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہے جبکہ موٹر سائیکلز پر سوار افسران اور جوان پیٹرولنگ کریں گے جبکہ کراچی میں کوئیک رسپانس فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔

جلوس کی گزرگاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی جبکہ جلوسوں کی گذرگاہوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ٹیکنکل سوئپنگ کے عملی اقدامات بھی کیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں بھی محرم کا آغاز ہوتے ہی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ، امن و امان کے لئے پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔

گوجرانوالہ میں پولیس کے پانچ ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جلوس اور مجالس کیطرف جانیوالے راستے عام ٹریفک کیلیے بند رہیں گے جبکہ جلوس کے راستوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہونگے۔


مزید پڑھیں : محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشوراتوارکوہوگا


 سی پی او اشفاق خان سی پی او گوجرانوالہ اشفاق احمد خان نے اس سلسلہ میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا، سی پی او اشفاق خان محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جلوسوں اور مجالس کو تین کٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں 42 جلوس اور 47 مجالس کوحساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کی طرف سے ابام بارگاہوں سے ملحقہ گھروں رہائش پذیر افراد کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے پولیس اور پیرا ملٹری فورس کے علاوہ حساس علاقوں میں فوجی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں