اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا، کل بروز منگل یکم محرم الحرام اور یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں ہوئے۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ طور پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یکم محرم الحرام کل بروز منگل کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو منایا جائے گا۔

خیال رہے محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند 9اگست 2021 کو نظر آنے کی پیشگوئی کی تھی ، جس کے تحت یوم عاشور 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ محرم 1443 ہجری کےچاندکی پیدائش 8اگست 2021 کو 6بجکر 51 منٹ پر ہوگی ، جس کے بعد محرم کاچاند 9اگست کو نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں