تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور بروز اتوار 30 اگست کو ہوگا

کراچی: ملک بھر میں محرم الحرام 1442ہجری  کا چاند نظر آگیا ہے، کل بروز جمعہ یکم محرم الحرام اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا انہوں نے بتایا کہ یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا.

رویت ہلال کمیٹی کو ماہر فلکیات کی بھی خدمات حاصل تھیں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -