تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امجد صابری کے بڑے بیٹے والد کے نقش قدم پر چلنے لگے، ویڈیو وائرل

کراچی: معروف قوال مرحوم امجد صابری کے بڑے صاحبزادے والد کے نقش قدم پر چلنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مجدد صابری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مرحوم والد امجد صابری کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ڈرائیو کرتے ہوئے اپنی سحر انگیز آواز میں گانا ’ہم کو تم سے ہوگیا ہے پیار کیا کریں‘ گنگنا رہے ہیں۔

امجد صابری کی ویڈیو ختم ہونے کے بعد ان کے بیٹے مجدد صابری کی ویڈیو کا آغاز ہوتا ہے جس میں وہ بھی اپنے والد کا انداز اپناتے ہوئے ڈرائیو کررہے ہیں۔

ویڈیو میں مجدد صابری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی سریلی آواز میں بالی ووڈ کا مقبول ترین گانا ’دلہے کا سہرا سہانا لگتا ہے‘ گنگنا رہے ہیں۔

مجدد صابری نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہاں میں ابا کو کاپی کرتے ہوئے۔‘

امجد صابری کے بیٹے کی اس پوسٹ کو مرحوم کے چاہنے والے خوب سراہا رہے ہیں اور ان کے بیٹے کی آواز کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو امجد صابری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ان کے 5 بچے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -