تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعد نے ماہیر کے لیے محبت قربان کردی؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد نے ماہیر کے لیے محبت قربان کردی؟۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلینا ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے، سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں وہ بھی ان سے پیار کرتی ہیں لیکن اریب کے آتے ہی ماہی کے دل میں ان کا خیال آنے لگا ہے، اب ماہیر کی شادی کزن سعد سے ہوگی یا اریب سے یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتا چل سکے گا۔

چوتھی قسط میں دکھایا گیا کہ ’سعد ماہیر کو پروپوز کرتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتی ہیں لیکن بعد میں وہ ان سے سوچنے کے لیے وقت مانگتی ہیں اور ایک سین میں کہتی ہیں کہ ’مجھے ڈر لگ رہا ہے۔‘

’سعد کی بہن نیلو کے اصرار پر والدہ اور والدہ ماہیر کا رشتہ لے کر پہنچتے ہیں جسے سن کر ماہی حیران رہ جاتی ہیں اور وہاں سے اٹھ کر چلی جاتی ہیں سب سمجھتے ہیں کہ وہ شرما کر چلی گئی ہیں۔‘

لیکن وہ سعد سے کہتی ہیں کہ ’ہم اچھے دوست ہیں یہ کیا بات ہوئی کہ کزنز ہیں تو رشتے طے کردو، سعد یہ سن کر حیران رہ جاتے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ ماہی بھی ان سے محبت کرتی ہیں۔‘

کیا سعد کو مل پائے گی ماہی کی محبت، کیا ماہی کی والدہ ان کی اریب سے شادی کردیں گی؟ ماہی کی قسمت میں کس کا ساتھ لکھا ہے؟ یہ جاننے کے لیے پانچویں قسط دیکھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وہاج علی کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے اور گزشتہ قسط کے ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئے تھے جس کے اسکرین شایٹ اداکار نے انسٹا اسٹوری پر بھی شیئر کیے۔

 

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں