جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

مکیش امبانی کی ڈزنی کے اثاثے خریدنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کی سب سے امیر ترین بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی اب ڈزنی انڈیا کے اثاثے خریدنے کی تیاری کررہے ہیں جس کا سودا آخری مراحل میں ہے۔

امریکہ میں قائم کثیر القومی کمپنی والٹ ڈزنی جسے عام طور پر ڈزنی کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے بھارت میں موجود اثاثوں کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سب سے امیر اور معروف شخصیت مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز مذکورہ اثاثوں کی خریداری کے معاہدے کے قریب ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ملٹی بلین ڈالرز کے معاہدے کے حصے کے طور پر ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے کچھ میڈیا یونٹس کو ڈزنی اسٹار میں ضم کیا جاسکتا ہے، جس کا اعلان خریداری کے بعد اگلے مہینے کے اوائل میں کیا جاسکتا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈزنی اسٹار کے کاروبار میں کنٹرولنگ حصص فروخت کرنے کا امکان ہے، جس کی قیمت تقریباً 10 بلین ڈالر ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ امبانی انڈسٹریز کا اثاثہ 7 سے 8 بلین ڈالر کے درمیان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں