منی پلے لینڈز سے ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے، مکیش کمارچاؤلہ mukesh chowla
The news is by your side.

Advertisement

منی پلے لینڈز سے ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے، مکیش کمارچاؤلہ

کراچی : صو با ئی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ منی پلے لینڈز سے ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے اور ٹیکس وصولی کی مہم کو تیز کریں.

ان خیالات کا اظہار ایک اہم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ٹیکس وصولی کی مہم کو تیز کریں اور بالخصوص کر شہر بھر میں قا ئم منی پلے لینڈز سے انٹر ٹینٹمنٹ ڈیو ٹی کی و صو لی کو بر وقت بنا ئیں۔

صوبائی وزیر برائے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چاﺅلہ نے کہا کہ ان کےعلم میں یہ با ت آئی ہے کہ شہر کے معروف اور بڑے بڑے شاپنگ سینٹرز کے اندرلا نڈھی، کورنگی اور سفاری پارک سمیت دیگر مقامات پر منی پلے لینڈز کا م کر رہے ہیں لیکن ان جگہوں سے انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی صحیح طریقے سے وصو ل نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے ڈائریکٹرجنرل کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ای ٹی اوز اور ای ٹی آئیز کی انفرادی کارکردگی کو مانیٹرکریں اور اس کے ساتھ متعلقہ پلے لینڈز کی فہرست منسلک کریں اور متعلقہ افسران تما م تفریحی مقامات کا اچا نک دورہ کریں اور ڈیوٹی ادا نہ کرنے والو ں کے خلا ف قانون کے مطابق کاروائی کریں.

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل شعیب احمد صدیقی نے افسران کی کا رکردگی سے متعلق صوبائی وزیر مکیش کمار چاﺅلہ کو بریفنگ دی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں