site
stats
سندھ

مکا چوک کا نام ’’شہید ملت لیاقت علی خان‘‘ چوک رکھنے کا فیصلہ

کراچی: عزیز آباد میں واقع مکا چوک کا نام تبدیل کر کے اُسے شہیدِ ملت لیاقت علی خان چوک سے منسوب کردیا گیا۔

Another change in Karachi, Muka Chowk’s name to… by arynews

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عزیز آباد میں واقع مکا چوک کا نام تبدیل کر کے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ اجلاس میں سرکاری اراضی پر قائم ایم کیو ایم کے تمام دفاتر کو ختم کرنے کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

People write ‘Pakistan Zindabad’ slogans on… by arynews

پڑھیں:  وزارتِ داخلہ نے ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت اکھٹے کرنا شروع کردیے

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کچھ دیر بعد اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکشن جاری کردیں گے، قبل ازیں مکا چوک اور مرکز نائن زیرو سے متصل علاقے میں لگی قائد ایم کیو ایم کی تصاویر کو نامعلوم افرد کی جانب سے ہٹانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:   نائن زیرو ، مکاچوک اور اطراف سے ایم کیو ایم قائد کی تصاویر ہٹا دی گئیں

نامعلوم افراد نے جناح گراؤنڈ، لال قلعہ گراؤنڈ ، خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ سے قائد ایم کیو ایم کی تصویر ہٹا دی ہیں اور گزشتہ روز ایک نوجوان کی جانب سے قائد ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر پاکستان زندہ باد کا اسٹیکر بھی چسپاں کیا گیا تھا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اب سے کچھ دیر قبل نوجوانوں کی جانب سے مکا چوک پر پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم چوک کی چاکنگ بھی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے مختلف شہری علاقوں حیدر آباد، سکھر، میر پور خاص میں بھی قائد ایم کیو ایم کی تصاویر پھاڑ دی گئی ہیں جبکہ حیدر آباد میں الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا بورڈ بھی نامعلوم افراد نے اکھاڑ دیا ہے۔

واضح رہے مکا چوک کا قیام ڈاکٹر فاروق ستار کی 1991 میں مئیر شپ میں عمل میں لایا گیا تھا جو بعد ازاں متحدہ کی نشانی کے طور پر مشہور ہوگیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top