تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

آزادی مارچ جلسہ ملتوی نہیں ہوا ، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں آزادی مارچ جلسہ ملتوی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا یہ ہمارا پروگرام ہے ہم فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے؟ سب اسلام آباد کی طرف رخ کریں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم اورنگزیب کا جلسے سے تعلق نہیں، یہ ہماراپروگرام ہے ہم فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جلسہ ملتوی نہیں ہوا، سب اسلام آباد کی طرف رخ کریں، ن لیگ کی قیادت کو بتادیا کہ اسلام آباد میں جلسہ آج ہی ہوگا ، قافلےاپنےوقت کےمطابق اسلام آباد پہنچیں گے ۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ  جلسہ ہوگا یا نہیں ابہام پیدا نہ کریں،  مارچ کےاندرجلسہ دھرناسب کچھ ہے،  ٹرین حادثے پر دکھ ہے ،تحقیقات ہونی چاہییں۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے اسلام آباد جلسہ ملتوی ہونے کابیان آیا تھا اور کہا تھا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے کیا گیا ، آزادی مارچ کا اسلام آباد میں جلسہ کل ہو گا اور مولانا فضل الرحمان کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں : سانحہ تیز گام ، اپوزیشن کا اسلام آباد میں آزادی مارچ جلسہ ملتوی

رہنمان لیگ احسن اقبال کا بھی کہنا تھا کہ 31 اکتوبر کاعوامی جلسہ موخرکردیاگیاہے، حکومتی پالیسیوں کےخلاف جلسہ کل ہوگا، کارکنان اسلام آباد میں قیام کریں اور کل جلسے میں شرکت کریں۔

خیال رہے مولانا فضل الرحمان کا قافلہ گجرخان سے آج اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد میں مولانا کے آزادی مارچ کا اسٹیشن تیارکرلیا گیا ہے اور ایچ نائن سیکٹرمیں سو ایکڑ کے میدان پر تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں، اس موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -