site
stats
پاکستان

ملک دشمن عناصر کی صورت قابل قبول نہیں، پاک سرزمین پارٹی

لندن : پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء انیس ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ لندن میں آفس کے قیام کا مقصد پاکستان کے خلاف کام کرنے والی جماعت کے عزائم کو بے نقاب کرنا ہے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انیس ایڈوکیٹ نے مصطفیٰ کمال کو پاکستان دشمنوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ  پاک سرزمین پارٹی پاکستان کے خلاف کام کرنے والی پارٹی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

اس موقع پر رضا ہارون نے کہا کہ ’’ لندن میں بیٹھے افراد پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ہم ملک دشمن عناصر کے عزائم کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو قومیت کے نام پر قتل کردیا جاتا تھا۔

انیس ایڈوکیٹ نے برطانوی حکومت سے درخواست کی کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے والے عناصر کو بے دخل کریں۔

واضح رہے مصطفیٰ کمال کافی عرصے غائب رہنے کے بعد مارچ 2016 کو منظر عام پر آئے اور انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top