ملتان : بچیوں کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کی سوشل میڈیا پر بچیوں کو چھیڑنے کی ویڈیووائرل ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں سی سی ڈی نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شاہ رکن عالم میں بچیوں کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ، ملزم کی سوشل میڈیا پر بچیوں کو چھیڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ملزم کو ویڈیو میں موٹرسائیکل پر فرار ہوتا دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد سی سی ڈی نے ویڈیو موصول ہوتے ہی ٹیمیں تشکیل دیں اور سی سی ٹی وی اور جدید طریقہ تفتیش سے ملزم کو ٹریس کیا گیا۔
فرار کے دوران موٹرسائیکل سلپ ہونے سے ملزم کا بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی، گرفتارملزم کی شناخت عمان ولد شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


