جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا پول کھل گیا، پوری بس سڑک میں دھنس گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : جنوبی پنجاب میں حکومت کے ترقیاتی کاموں کا پول کھل گیا، ملتان کے ایم ڈی اے چوک کے قریب سڑک پر گڑھے میں دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس دھنستی چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے معیار پر سوالیہ نشان لگ گیا، ن لیگ جلسے کے اگلے روز ہی ترقیاتی کاموں کاپول کھل گیا، ملتان کے ایم ڈی اے چوک پر سڑک پر گڑھے میں میٹرو فیڈر بس پھنسی اور پھر دھنستی ہی چلی گئی۔

واقعے نے خادم اعلیٰ کے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا، اہل علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیوریج لائن کی مرمت کیے بغیر سڑک بنائی گئی تھی۔ نیچے بہتے پانی نے سڑک کو نقصان پہنچایا بس کے دھنسے سے پہلے مسافروں کو اتار لیا گیا تھا، تاہم بس کو گڑھے سے نکالنے میں تین گھنٹے کا طویل وقت لگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کے نیچے سے گیس پائپ لائن گزر رہی تھی بس کے دھنسنے سے اسے بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق سڑک اچانک بیٹھ جانے کی وجہ تعمیرات میں ناقص مٹیریل کا استعمال بتایا جا رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں