ملتان میں مرد کے ڈرائیونگ لائسنس پر خاتون کی تصویر لگادی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے شہری کو خاتون کی تصویر کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا۔
شہری اصغر سانول کا کہنا ہے کہ غلطی کی نشاندہی کی تو مجھے ہی غلط قرار دیا گیا ہے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ نئے لائسنس کے لیے فیس ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، غلطی ادارے کی ہے تو میں فیس کیوں ادا کروں گا۔
شہری کا کہنا تھا کہ لائسنس برانچ گیا تو کہا گیا کہ اسے ٹھیک کرنے کے ساڑھے چھ سو روپے لگیں گے اور چار ماہ کے بعد لائسنس ملے گا۔
شہری کا کہنا ہے کہ ملازمت کے سلسلے میں کراچی میں مقیم ہوں، کراچی سے بار بار ملتان جانا مشکل ہوتا ہے۔
اصغر سانول نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لے کر مسئلے کو حل کروائیں۔
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔


