ملتان(5 اپریل 2026): مظفر گڑھ روڈ پر رکشے میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک رکشے میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
رکشے میں سوار ایک متاثرہ خاندان مظفر گڑھ سے ملتان آ رہا تھا کہ اچانک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں شدید آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والے 14 افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


