منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

وزیراعظم کو پاناما لیکس پر مناسب مشورہ نہیں دیا گیا، یوسف رضا گیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاناما لیکس پر وزیراعظم کو مشیروں کی جانب سے صحیح مشورہ نہیں دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آج ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کو قوم سے خطاب کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

پاناما لیکس کوئی راکٹ سائنس نہیں لیکن وزیراعظم کو پاناما لیکس کے معاملے پران کے مشیروں کی جانب سے مناسب مشورہ نہیں دیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ اگر میں وزیراعظم کی جگہ ہوتا تو تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں سے اس معاملے پر مشورہ کرتا.

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے غلطی ہوئی ہے کہ انہوں نے تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لئے بغیر چیف جسٹس آف پاکستان کو پاناما لیکس کے حوالے سے انکوائری کے لئے خط لکھ دیا۔ جس میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف الزامات ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ پاناما لیکس پر کمیشن تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد بنایا جائے.

سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کا مکمل صفایا ہونا چاہیے ۔ غلام رسول چھوٹو کی گرفتاری کے بعد بہت لوگ منظرعام پر آئیں گے، جس طرح لیاری کے گینگسٹر عزیر بلوچ کی گرفتاری کےبعد بہت سے لوگ منظرعام پر آئے تھے.

لیہ کے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگوں کی جانوں کو صحیح وقت پر بڑے اسپتالوں میں منتقل کر کے بچایا جاسکتا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں