ملتان : مریم نواز کے گارڈز نے ملتان جلسے میں اپنے امیدوار سلمان نعیم کے والد کو اسٹیج سے اتار دیا، پی ٹی آئی منحرف رکن اسمبلی سلمان نعیم ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ملتان جلسے میں اپنے امیدوار سلمان نعیم کے والد کو اسٹیج سے اتار دیا گیا۔
امیدوار سلمان نعیم کی تقریر کے دوران ان کے بچے اور والد اسٹیج پر موجود تھے کہ مریم نواز کے گارڈز نے سلمان نعیم کے والد کو اسٹیج سے ہٹادیا۔
سلمان نعیم کے والد مریم نواز کے گارڈز کو اپنا تعارف کراتے رہے۔
یاد رہے پی ٹی آئی منحرف رکن اسمبلی سلمان نعیم ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
خیال رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہوگا ، چودہ اضلاع کے تقریبا پینتالیس لاکھ اسی ہزار ووٹر ووٹ کاسٹ کریں گے۔
واضح رہے ضمنی انتخابات کی بیس نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔