The news is by your side.

Advertisement

ملتان میں زمیں کا جھگڑا، مخالفین نے نوجوان کی ٹانگ کاٹ دی

ملتان: صوفیا کے شہرملتان میں زمین کے تنازع پرمخالفین نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے نوجوان کی ٹانگ کاٹ دی اور کٹی ہوئی ٹانگ ساتھ لے کرفرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بدھلہ سنت کے علاقے میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پرمخالفین نے 25 سالہ نوجوان عابد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کےدوران مخالفین نے کلہاڑی کے وارکرکےعابد کی ٹانگ کاٹ دی اورکٹی ہوئی ٹانگ ساتھ لے کرفرارہوگئے۔

عابد کوزخمی حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ڈاکٹروں کے مطابق عابدعمربھر کی معذوری کا شکار ہوگیا ہے۔

پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے مطابق ابھی تک اس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اورتحقیقات کے بعد ہی اس واقعے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں