The news is by your side.

Advertisement

ملتان میٹرو پراجیکٹ پر کرین حادثے میں ایک شخص زخمی

 ملتان: شاہ رکن عالم کے قریب میٹرو منصوبے پر کام کرتی کرین سے لوہے کا بلاک گرنے سے 1 شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم کے قریب حادثے کے وقت کام کے دوران میٹرو بس کے تعمیراتی روٹ کو بند نہ کرنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں 30 فٹ کی اونچائی سے کرین سے لوہے کا بلاک گرنے کے باعث دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

حادثے کے وقت متعدد گاڑیاں سٹرک پر رواں دواں تھیں، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید بڑھیں: اورنج لائن پراجیکٹ: کرین بجلی کے تاروں سے ٹکراگئی، دو جاں بحق


یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں لاہوراورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پرکام کرنے والی کرین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو مزدورجاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ لاہورکےعلاقے ٹھوکرنیاز بیگ میں پیش آیا تھا جہاں اورنج لائن ٹرین تعمیراتی منصوبے پرمعمورکرین 11 ہزار کلو واٹ کے ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکراگئی تھی۔

کرین ٹکرانے کے سبب دو مزدورغلام شبیراورمحمد انور کرنٹ لگنے کے باعث موقع پرہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک مزدور سجاد شدید زخمی ہوگیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں