ریلوے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ عوام کے اصرار پر ایک اور ٹرین بحال کر دی گئی ہے۔
محکمہ ریلوے نے ملتان سرگودھا کے درمیان ساندل ایکسپریس 21 اگست سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ملتان سے صبح ساڑھے 6 بجے روانہ اور دوپہر ڈیڑھ بجے سرگودھا پہنچے گی۔
ساندل ایکسپریس خانیوال، شورکوٹ، جھنگ صدر اور شاہین آباد سے گزرے گی۔
بابو مسافر ٹرین
لاہور سے لالہ موسیٰ سفر کرنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری ہے ریلوے کی روایتی اور معروف ٹرین ’’بابو مسافرٹرین‘‘ کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
بابو مسافر ٹرین کی بحالی کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کیا۔
کورونا وبا کے دوران بند کی گئی بابو مسافر ٹرین 20اگست سے دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔ مسافروں کے مسلسل مطالبے اور عوامی ضرورت کے پیش نظر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ رواں سال مزید بند ٹرینیں بھی بحال کی جائیں گی، پاکستان ریلوے کو مزید فعال اور مسافروں کی سہولتوں میں اضافہ کیا جائےگا۔



