تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

آنے والا وقت تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم آٹے کے حصول کیلئے لائنوں میں خوار ہورہی ہے اور حکمران اقتدار کو طول دینے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کی یوسی 44 میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ امپورٹڈ حکمران اقتدارکو طول دینے کیلئےحیلےبہانےکررہے ہیں اور ناکام نظام کو بچانےکیلئےغیرآئینی ہتھکنڈےاستعمال کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری اورشفاف الیکشن ملک کی ضرورت بن چکے جبکہ حکمران الیکشن سےراہ فراراختیارکررہےہیں نوشہ دیوار پڑھ لیں ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے اور انہیں جلد اور شفاف الیکشن کروانا ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے

نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف صحت کی خرابی کا بہانہ بنا کر ملک سے باہرگئے،ان کے بھائی ملک کے وزیراعظم بن گئے اور بھتیجا پنجاب کا وزیراعلیٰ رہا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی رکاوٹیں دورکی جارہی ہیں،جلد ہی ایک سزایافتہ شخص کو پروٹوکول کیساتھ وطن واپس لایاجائیگا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام کی امید ایک بار پھر عمران خان ہیں،آنے والا وقت تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے۔

Comments

- Advertisement -