ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

غیر ملکی طالبعلم حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان(3 فروری 2026): ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طالبعلم حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم صومالیہ سے تعلق رکھنے والا طالب علم محمد یونس فٹ بال میچ کے دوران اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا۔

نشتر اسپتال ملتان کے ترجمان کے مطابق واقعہ فٹ بال میچ کے دوران پیش آیا، 27 سالہ صومالیہ سے تعلق میڈیکل فائنل ائیر کے طالب علم محمد یونس کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ترجمان کے مطابق محمد یونس کے لواحقین سے صومالیہ میں رابطہ کیا جارہا ہے۔

طالبہ کا امتحان دینے کے دوران اچانک انتقال

اس سے قبل بھارت کی ریاست تلنگانہ میں اسکول میں دوران تعلیم نویں جماعت کا طالبعلم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔

یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے علاقے کھمم میں پیش آیا تھا جہاں نویں جماعت کا طالبعلم 14 سالہ مداسی راجیش کلاس روم میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق انتقال کرنے والا طالبعلم کھمم شہر کی این سی پی کالونی کا رہائشی تھا جو بدھ کے روز معمول کے مطابق اسکول آیا تھا تاہم تدریسی عمل شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی کلاس روم میں اچانک اس کے سینے میں درد اٹھا اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا تھا۔

اسکول اساتذہ فوری طور پر بچے کو لے کر سرکاری اسپتال پہنچے تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں