تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بابر اعظم کی اننگز رائیگاں، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی، رلی روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دئیے جانے والے 177 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی، بابر اعظم کی 85 رنز کی اننگز میں کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچاسکی۔

مارٹن گپٹل صرف 11 رنز بنا کر عمران طاہر کا نشانہ بنے، شرجیل خان 4 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، نجیب اللہ زردان 11 رنز بناسکے۔

چیڈوک والٹن کو 35 رنز پر عمران طاہر نے رن آؤٹ کیا، تھسارا اور کپتان عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، قاسم اکرم 10 رنز بناسکے۔

سلطانز کی جانب سے عمران خان جونیئر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔

رلی روسو نے 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 29 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

اوپنر رحمان اللہ 3 رنز بنا کر چلتے بنے، صہیب مقصود 31 رنز بنا کر وقاص مقصود کو وکٹ دے بیٹھے، شیرمون ہٹمائر 7 رنز بناسکے۔

خوشدل شاہ 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سہیل تنویر نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

کنگز کی جانب سے تھسارا پریرا نے دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم اور وقاص موقصود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلے میں یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں، ابوظبی میں اسپنرز کو مدد ملے گی۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں قاسم اکرم کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا ٹوٹل سیٹ کرسکیں، ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

اسکواڈ

 

Comments

- Advertisement -