ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ، پی سی بی کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ایس ایل سیزن سیون کے پلے آف راؤنڈ سے قبل ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا کیس رپورٹ ہوا ہے جس پر پی سی بی نے اہم ترین بیان جاری کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج ہونے والے میچ شیڈول کےمطابق ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ ملتان سلطانز کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس پر ٹیم کے اسکواڈ اوردیگر ارکان کے کووڈ ٹیسٹ کئے گئے تمام ارکان کی رپورٹ منفی آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: پلے آف کی چوتھی ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

تاہم ملتان سلطانز کےسیکیورٹی کنسلٹنٹ میں کرونا کیسز مثبت ہونے کے باعث انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج شام میں میچ کھیلا جائے گا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے یہ میچ اہم ہیں،اگر اسلام آباد اپنا میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل فوز کے لیے کوالیفائی کر جائے گی تاہم اگر اسلام آباد اپنا میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنا میچ جیت جاتی ہے تو تب فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں