تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ملتان سلطانز کا فاتحانہ آغاز، کراچی کنگز کو شکست

کراچی: پی ایس ایل 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 125 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، رلی روسو دو رنز بنا کر محمد نبی کا نشانہ بنے۔

محمد رضوان 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد الیاس ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے اور سلطانز کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اوپنر شرجیل خان 43 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 23 رنز بنا کر خوشدل شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، جو کلارک 26 رنز بنا کر شاہنواز دہانی کا نشانہ بنے۔

محمد نبی 10 نز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام لیمونبے ایک رن بن اکر عمران طاہر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، لیوس گریگری 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہنواز دہانی اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے لیکن ملتان سلطانز کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بھرپور پلاننگ سے آئے ہیں، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ٹام لیمن، لوئس گریگری، جو کلارک اور محمد نبی شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کرکے کنڈیشن کو دیکھنا چاہتے ہیں، بولرز سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ، عمران طاہر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل مقابلوں میں سلطانز کے خلاف کنگز کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 9 میچز کھیلے گئے کراچی کنگز نے 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ سلطانز دو میچ جیت سکے، دو میچ بے نتیجہ رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -