تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دے دی

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 26 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے جانے والے 170 رنز کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 16ویں اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قلندرز کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا، جیمز فالکنر 22 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

فخر زمان 13، ڈنک 5، محمد حفیظ 14 اور آغا سلمان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان سہیل اختر 5 رنز پر عمران طاہر کا نشانہ بنے، ٹم ڈیوڈ 10 رنز بناسکے، راشد خان 2 رنز پر شاہنواز دھانی کو وکٹ دے بیٹھے۔

سلطانز کے شاہنواز دھانی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کہ راہ دکھائی، عمران خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، مزرابانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

صہیب مقصود نے 40 گیندوں پر 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جانسن چارلس 10 رنز بناسکے، رلی روسو 29 رنز بنا کر احمد دانیال کو وکٹ دے بیٹھے، خوشدل شاہ 6 رنز بنا کر جیمز فالکنر کا نشانہ بنے، عمران طاہر 4، مزرابانی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سہیل تنویر نے 9 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، جیمز فالکنر نے دو وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف، احمد دانیال اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اخترنے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی بولنگ اچھی ہے لیکن کوشش کریں گے کہ اچھا ہدف دے کر کامیابی حاصل کریں۔

سہیل اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف شکست کو بھلا کر میدان میں اترے ہیں، میچ جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسکواڈ

Comments

- Advertisement -