کراچی: پی ایس ایل 9 کے تیسویں مقابلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست فاش دیدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 186 رنز کے تعاقب میں محض 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عمیر بن یوسف 37 اور خواجہ نافع 16 رنز بنا سکے.
ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی اور لیگ اسپنر اسامہ میر نے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ عباس آفریدی نے 2 شکار کیے۔
اب ایونٹ کا پہلا کوالیفائر ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جمعرات کو ہوگا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں جمعہ کو پہلے ایلی منیٹر میں ٹکرائیں گے۔
اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔
View this post on Instagram
کپتان محمد رضوان نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جانسن چارلس نے 29 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
افتخار احمد 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر یاسر خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سہیل خان کی جگہ عثمان طارق کی واپسی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
ملتان اس میچ سے پہلے 6 کامیابیوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود تھی جبکہ آج کی فتح کے بعد وہ پشاور کی ٹیم۔کے ساتھ کوالیفائرا کھیلے گی۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان کا پلڑا بھاری ہے، ملتان نے 12 میچز میں سے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کامیاب رہی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں بھی ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔