ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ولی ٹیک نے ملتان کی ٹیم کا نام تبدیل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی ٹیم ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لی۔

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے رکھی گئی تھی ولی ٹیک نے سب سے زیادہ 2 ارب 45 کروڑ روپے کی بولی لگا کر ٹیم خریدی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملتان کے نئے اونر کو چابی سونپ دی۔

ملتان سلطانز کے خریداروں نے ٹیم کا نام راولپنڈی رکھنے کا اعلان کردیا ہے، اونر ولی ٹیک نے کہا کہ راولپنڈی کی گلیوں میں بڑے ہوئے ہیں اس لیے ملتان کا نام تبدیل کیا ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے، لیگ ہم سب کو جوڑتی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں