بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ملتان: مکان پربھائیوں کا قبضہ، بہن کی خودسوزی کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : بھائیوں کے ناروا رویہ سے دل برداشتہ ہوکر خاتون نےزندگی ختم کرنے کی ٹھان لی، کچہری چوک میں عظمی بی بی کی خودکشی کی کوشش کو پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔

ملتان کے علاقے رشید آبادکی رہائشی خاتون کے گھر پربھائیوں نے قبضہ کرکے بے دخل کردیا، بھائیوں کی سنگدلی پر پینتیس سالہ عظمی نے سربازارخودسوزی کی کوشش کی ، جیسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔

متاثرہ خاتون کاکہنا ہے کہ متعدد بار مکان حوالگی سے متعلق درخواستیں دے چکی ہوں لیکن تاحال کوئی عملدرآمدنہیں۔

عظمی بی بی نےحالات سےدل برداشتہ ہوکر کچہری چوک میں پٹرول چھڑک کر خود کو جلانے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکار اور ٹریفک وارڈن نے پٹرول کی بوتل چھین کر خاتون کو پولیس لائن منتقل کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں