تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

جنوبی کوریا میں کثیر المنزلہ عمارت مسافر بس پر آگری، 9 مسافر ہلاک

سیئول : جنوبی کوریا میں منہدم ہونے والی پانچ منزلہ عمارت سڑک پر کھڑی پر جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بس پر عمارت گرنے کا واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا، جب نیشنل فائر ایجنسی کے اہلکار ایک کثیرالمنزلہ عمارت کو منہدم کررہے تھے۔

اہلکاروں نے عمارت منہدم کرنے سے قبل راہ گیروں کےلیے راستہ بند کیا اور ارد گرد موجود افراد و گاڑیوں کو بھی ہٹایا تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

تاہم عمارت منہدم کرتے ہی اچانک یہ بس عمارت کے بلکل نیچے آکر رک گئی جس کے باعث عمارت کا ملبہ بس پر جاگرا۔

خوفناک حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 17 میں سے 9 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر مسافروں کو بس سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

منہدم عمارت سے سڑک کے اس پار ایک دکان چلانے والے یانگ اکجی نے یون ہاپ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایسا محسوس ہوا جیسے زمین لرز رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -