تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

’سومو ریسلر‘ بچی کی پیدائش، وزن کتنا ہے؟‌ جانیے

سڈنی: آسٹریلیا میں 6 کلو کے قریب وزنی بچی کی پیدائش ہوئی جسے  والدین نے سومو ریسلر قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایما اور ڈینل ملر کے ہاں 13 پاؤنڈ وزنی بچی کی پیدائش ہوئی، نومولود اور والدہ کی طبیعت کو ڈاکٹرز نے نارمل قرار دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی میں واقع اسپتال میں خاتون نے آپریشن کے بعد 6 کلو گرام وزنی بچی کو جنم دیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش دو ہفتے قبل ہوئی۔

ریمی فرانسس ملر (بچی) کی 27 سالہ والدہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں،  انہوں نے ڈاکٹرز کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ بچی کا وزن عام بچوں سے زیادہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہ دورانِ حمل ایسا ہی کچھ محسوس کررہی تھیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے وزنی بچے کی پیدائش

ڈاکٹرز کے مطابق آسٹریلوی جوڑے کی دو سال قبل بچی پیدا ہوئی تھی جس کا وزن تقریبا 12.20 پاؤنڈ تھا۔ بچی پیدائش کے وقت مکمل صحت یاب تھی اسی لیے آپریشن کے بعد اُسے والدہ کے حوالے کردیا گیا۔

ایما (والدہ) کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی ’’سومو ریسلر‘‘ کی طرح لگتی ہے، ہمارے پہلی بچی بھی صحت مند پیدا ہوئی تھی، اس لیے حمل کے دوران کسی قسم کا خوف نہیں تھا، الٹراساؤنڈ کے دوران ریمی کا وزن 8.81 پاؤنڈ تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق آسٹریلیا میں عام طور پر 7.27 پاؤنڈ کے بچے کی پیدائش ہوتی ہے، وہ ملک اور اسپتال  میں پیدا ہونے والی وزنی ترین بچی ہے۔

Comments

- Advertisement -