تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چائے پینے کی شوقین خاتون کی تدفین کس طرح ہوئی؟

لندن: لیسٹر شائر کے برونسٹون ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ چائے پینے کی شوقین خاتون کو ان کی خواہش کے مطابق ٹی بیگ کے ڈبے جیسے تابوت میں ڈال کر دفن کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برونسٹون ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ ٹینا واٹسن دن میں 40 کپ چائے پیتی تھیں اور انہوں نے مرنے سے قبل اپنی بیٹی ڈیبس ڈونوان سے ایک انوکھی خواہش ظاہر کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹینا واٹسن 73 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئی تھیں، ٹینا نے اپنی بیٹی کو کہا تھا کہ میری آخری خواہش ہے کہ مرنے کے بعد مجھے ٹی بیگ کے ڈبے جیسے تابوت میں ڈال کر دفن کیا جائے۔

ٹینا واٹسن کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میری والدہ کا ذوق مزاح بہت اچھا تھا اور وہ دن میں 30 سے 40 کپ چائے پیتی تھیں اور انہیں چائے بے حد پسند تھی۔

ٹینا واٹسن کی بیٹی ڈیبس ڈونوان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے دو مرتبہ کینسر سے جنگ لڑی اور کینسر کی وجہ سے ان کے دونوں پاؤں کاٹ دئیے گئے تھے، اس سب کے باوجود انہیں دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا شوق تھا۔

ڈیبس ڈونوان کے مطابق جب میں اور میرے والد ان کے کفن دفن کی تیاری کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے تو مجھے اپنی ماں سے ہونے والی گفتگو یاد آگئی۔

ڈیبس نے کہا کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا کہ جب میں مر جاؤں تو مجھے ایک بڑے تابوت میں دفنایا جائے جو کہ دکھنے میں بالکل ایک ٹی بیگ کے ڈبے جیسا ہو۔

ڈیبس ڈونوان نے کہا کہ اپنی والدہ کی یہ خواہش مجھے ایک مذاق لگی تھی اور ان کی بات پر میں زور سے ہنس دی تھی جس پر والدہ بھی ہنسیں مگر پھر انہوں ںے کہا کہ وہ اس معاملے میں سنجیدہ ہیں۔

ان کی بیٹی کا کہنا تھا کہ والدہ کو ان کی خواہش کے مطابق ٹی بیگ جیسے تابوت میں ہی دفن کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -