تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بالی ووڈ پروڈیوسر کا تاجر کے ساتھ بڑا دھوکا

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے معروف بالی ووڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کو کاروباری شخصیت سے 20 لاکھ روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک کاروباری شخصیت فلم پروڈیوسر کے ہاتھوں کو لٹ گئی، تاہم پولیس نے جمعرات کے روز کارروائی کرتے ہوئے دھوکے سے 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم بٹورنے والے پروڈیوسر کو حراست میں لے لیا ہے۔

گرفتار شخص کی شناخت اجے یادو کے نام سے ہوئی ہے جو اب تک پانچ فلمیں بناچکے ہیں جبکہ چھٹی فلم ریلیز ہونے کےلیے تیار ہے۔

اجے یادو نے اوور ٹائم، رن بنکا، سسپنس اور محبت پھر کبھی پروڈیوس کی ہے جبکہ چھٹی فلم ساکشی ہے جو رواں برس اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔

دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر سنتوش راستوگی نے بتایا کہ ہمیں جمعرات کو دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت سنجے لامبا نے دھوکا دہی کا شکار ہونے کی شکایت کرائم برانچ آفس میں درج کرائی تھی۔

درخواست گزار نے بتایا کہ انہیں اینگلو انٹرپرائزز نامی کمپنی کے مالک اجے یادو نے دھوکا دیا ہے، اجے یادو نے میری کمپنی سینوف اسپرٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کو 10 کےلیے 200 کروڑ روپے کا قرض دینے کی یقین دہانی کرائی تھی اور حتمی بات چیت اور ضروری دستاویزات کی فراہمی کے بعد اس نے مجھ سے 20 لاکھ روپے کاغذات کی رجسٹریشن کےلیے مانگے تھے۔

میں نے اجے یادو کو آر ٹی جی ایس کے ذریعے رقم منتقل کی تاہم اس کے بعد سے یادو نے کا فون بند آرہا ہے۔

پولیس جوائنٹ کمشنر نے بتایا کہ اجے یادو سے متعلق تمام تر معلومات حاصل کرنے کے بعد اسے اندھیری ایسٹ سے گرفتار کرلیا۔

کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر چیماجی آدھاؤ نے بتایا کہ جنوری 2019 سے لے کر اب تک اجے یادو نے تقریبا سات سے آٹھ افراد کو اجتماعی طور پر ایک ہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے دھوکا دیا ہے اور ان سے 1 کروڑ کی رقم بٹوری ہے۔

Comments

- Advertisement -