تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

ٹائر پھٹنے سے ہلاک شخص کا انشورنس مقدمہ اہل خانہ نے جیت لیا

ممبئی: سڑک حادثہ کے ایک معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے ممبئی کی ایک عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹائر کا پھٹنا قدرتی حادثہ نہیں ہے بلکہ یہ انسانی لاپروائی کا نتیجہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انشورنس کمپنی نے سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا نہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی، بھارتی عدالت نے ٹائر پھٹنے کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے اس درخواست کو خارج کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی عدالت نے 17 فروری کے اپنے حکم میں نیو انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی موٹر کلیمز ٹریبیونل کے 2016 کے ایک فیصلے کے خلاف دائر اپیل کو خارج کر دیا، اس میں متاثرہ شخص کے خاندان کو 1.25 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پٹوردھن 25 اکتوبر 2010 کو اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ پونے سے ممبئی آ رہے تھے، راستہ میں ان کی گاڑی کا پیچھے والا ٹائر پھٹ گیا اور کار ایک کھائی میں جا گری، اس حادثہ میں پٹوردھن جائے وقوع پر چل بسے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پٹوردھن اپنے خاندان کا واحد کمانے والا شخص تھا، جبکہ انشورنس کمپنی نے اپنی اپیل میں کہا کہ معاوضے کی رقم ضرورت سے زیادہ تھی اور ٹائر پھٹنا ’قدرتی حادثہ‘ تھا نہ کہ ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ۔

بھارتی ہائی کورٹ نے اس اپیل کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ لغت میں ’ایکٹ آف گاڈ‘ کا مطلب ڈرائیونگ میں بے قابو قدرتی قوتوں کا ذکر ہے اور اس واقعہ میں ٹائر پھٹ جانا ایکٹ آف گاڈ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک انسانی غفلت ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ ٹائر پھٹنے کی بہت سی وجوہات ہیں، جیسے تیز رفتاری، کم ہوا، زیادہ ہوا یا سیکنڈ ہینڈ ٹائر اور درجہ حرارت۔

بھارتی عدلات نمے کہا کہ کار کے ڈرائیور کو سفر کرنے سے پہلے ٹائروں کی حالت کی جانچ کرنی ہوتی ہے، ٹائر پھٹنے کو قدرتی عمل نہیں کہا جا سکتا،  یہ انسانی غفلت ہے،  ٹائر پھٹنے کو محض ایکٹ آف گاڈ قرار دینا انشورنس کمپنی کو معاوضے کی ادائیگی سے بری کرنے کی بنیاد نہیں بن سکتا۔

Comments