The news is by your side.

Advertisement

ممبئی پولیس نے شاہ رخ اورعامرخان کو شیوسینا کے رحم وکرم پرچھوڑدیا

ممبئی: ممبئی پولیس نے سیکیورٹی خدشات سے دوچاربھارتی اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان سمیت 40 دیگر فلمی شخصیات کی سیکیورٹی میں کمی کردی۔

بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی وڈ نگری کی اہم شخصیات کی سیکیورٹی میں کمی کا فیصلہ اپنی سالانہ آڈٹ رپورٹ کے بعد کیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق ممبئی پولیس کے ایک سینئرپولیس افسر کے مطابق فنکاروں کو سیکیورٹی فرہام کرنا وسائل کا ضیاع ہے اوراس وقت غیرضروری سیکیورٹی واپس لینے کی اشد ضرورت ہے۔

شاہ رخ اورعامرخان کی سیکیورٹی سے متعلق پولیس کا موقف ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے تشدد کے رحجان کے خلاف کمنٹ کرنے پردونوں فنکاروں کو چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی گئی، دونوں نامور اداکاروں کے ساتھ دو مسلح کانسٹبل اورایک مسلح گارڈ بمع سرکاری گاڑی دوشفٹوں میں موجود رہتے ہیں۔

حالیہ فیصلے کے بعد شاہ رخ خان اورعامرخان سے پولیس کی گاڑٰی اور ایک گارڈ واپس لے لیا گیا ہے اور اب محض دو کانسٹبل 24 گھنٹے دونوں فنکاروں کی حفاظت کریں گے۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کی چالیس شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی تھی تاہم اب یہ سہولت محض پندرہ افراد تک مختص کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں شیو سینا اوردیگرانتہا پسند تنظٰیموں کی مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کاروائیوں کےردعمل میں شاہ رخ خان اورعامرخان نے اپنی سیکیولررائے کااظہار کیا تھا جس پردونوں کوغدارکہا گیا تھااور بھارت چھوڑکرپاکستان جانے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں