تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دیوالی پر آلودگی روکنے کے لیے ممبئی پولیس کا انوکھا اقدام

ممبئی: دیوالی کے موقع پر آتش بازی اور فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا مختصر کلپ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری آج مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ دیوالی کی رسم منارہی ہے، اس موقع پر ہندو براردری کی جانب سے آتش بازی کی جاتی ہے۔

بھارتی حکومت نے فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی اور دیگر علاقوں میں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے، اس ضمن میں مختلف شوبز اسٹارز نے پٹاخے نہ جلانے کی گزارش کی جبکہ حکومتی سطح پر عوام سے بم نہ پھاڑنے کی گزاش بھی کی گئی۔

پڑھیں: کراچی کے شیو مندر میں دیوالی کی رات کے خاص لمحے

ممبئی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود آفیشل اکاؤنٹ سے فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا مختصر کلپ شیئر کی جس کے ساتھ الفاظ تحریر کیے کہ ’بم جلانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ آپ کے دوست کو بھی ناپسند ہیں‘۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلمیں دیکھنے والے ناظرین کنگ خان اور کاجول کی جوڑی کو بے حد پسند کرتے ہیں، ممبئی پولیس نے عوام کو اُن کا دوست قرار دیتے ہوئے گزارش کی کہ وہ آلودگی سے پاک دیوالی منائیں۔

عوامی ردعمل

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -