جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

بالی ووڈ اداکار ’ورون دھون‘ کی سیلفی پر ممبئی پولیس کی پھرتیاں مذاق بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: گاڑی چلانے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ قانون کی آنکھ آپ کو ضرور دیکھ رہی ہوگی، اس لیے خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے حالیہ دنوں سگنل پر گاڑی رکنے کے بعد اپنی مداح کے ساتھ سیلفی لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ، شاید وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ اقدام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

ممبئی پولیس نے اداکار کی تصویر وائرل ہونے کے بعد انہیں بذریعہ ٹوئٹ متنبہ کیا کہ ’اس طرح کے مناظر ممبئی کی سڑکوں پر نہیں بلکہ ٖصرف فلمی پردے پر ہی اچھے لگتے ہیں‘۔

ٹوئٹ میں  مزید کہا گیا کہ ’ایک اقدام کی وجہ سے آپ اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں جس کا خمیازہ آپ کے عزیز و اقارب کو بھگتنا پڑ سکتا ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کے گھر ای چالان بھیج دیا گیا ہے تاہم اگلی بار قوانین توڑنے پر آپ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: تصویر کو سیلفی کہنا!! کاجول کو مہنگا پڑھ گیا

بھارتی اداکار نے ممبئی پولیس سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’سگنل بند ہونے کی وجہ سے ہماری گاڑی رُکی ہوئی تھیں کہ اچانک ایک مداح نے سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا میں اُس کا دل نہیں توڑ سکتا تھا مگر آئندہ اس طرح کے اقدام سے گریز کروں گا‘۔

ممبئی پولیس نے اداکار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کائنات کا بہت بڑا اتفاق ہوگا کہ کوئی فوٹو گرافر اشارے (سگنل) پر آپ کی کسی بھی حرکت کی تصویر لے تاہم یہ کسی خطرے سے خالی نہیں ہوتا‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت:‌سیلفی کے لیے اوباش نوجوانوں‌ کا سوئس جوڑے پر حملہ

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ’ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے پیغام کے مقصد کو درست انداز میں سمجھا کیونکہ اس طرح کا اقدام نہ صرف عوام بلکہ آپ کے لیے بھی پریشان کن ثابت ہوسکتے ہیں‘۔

صارفین کا ردعمل

صارفین نے ممبئی پولیس کے اس اقدام کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے ایسی کئی تصاویر شیئر کردیں جو ڈرائیونگ کے دوران لی گئیں۔

کپیل نامی صارف نے بھارتی وزیراعظم کی گاڑی میں لی جانے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کو بھی ایک چالان بھیج دو‘۔

اکشے گوہل نامی صارف نے ریلوے اسٹیشن کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار پٹرویں پر چہل قدمی کررہا ہے۔

ایک اور صارف نے ممبئی پولیس سے مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے چالان کاٹنے کا مطالبہ کیا۔

جشان نامی صارف نے ورون دھون کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ممبئی پولیس کا مذاق بنایا

ایک اور صارف نے مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مودی جی شاید سلور اسکرین پر ہیں‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں