بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پربھگڈر‘ 27 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگڈرمچنے سے 27 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن یہ حادثہ لوگوں کے ہجوم اور تیزبارش کے باعث پیش آیا۔

بھارتی ریلوے کے ترجمان انیل سکسینا کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے تیزبارش سے بچنے کے لیے پل پر چڑھ گئے اور ٹرین کے ریلوے اسٹیشن پر آتے ہی سب نے ٹرین کی جانب رخ کیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیرریلوے پیوش گویل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ممبئی اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دلی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔


اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 اگست کو بھارت کی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔


بھارتی ریاست کانپور میں ٹرین حادثہ،142 افراد ہلاک


واضح رہےکہ گزشتہ سال 21 کو نومبر بھارتی ریاست کانپور میں مسافر ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم از کم 142 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں