تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ماں کی حاضر دماغی، کمسن بچہ بال بال بچ گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

انٹرنیٹ پر ایک ایسی دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آئی ہے جس کو دیکھنے والے ماں کی حاضر دماغی اور کمسن بچے کی قسمت پر حیران رہ گئے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈرائیور کی لاپروراہی کو دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ اُس نے زیبرا کراسنگ سے سڑک پار کرنے والی خاتون کو دیکھ کر بھی گاڑی نہیں روکی۔

خاتون بچے کو پرام میں بیٹھا کر سڑک پار کررہی تھیں کہ اسی دوران لاپرواہ ڈرائیور آگیا، اگر چند لمحے کی دیر ہوتی تو کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا مگر خوش قسمتی سے بچہ حادثے میں بالکل محفوظ رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے گاڑی آتے ہی پرام کو تھوڑا سا پیچھے کیا جس کی وجہ سے بچہ حادثے سے محفوظ رہا اور لاپرواہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی دوڑاتا ہوا لے گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج نارتھمبریہ کے علاقہ کولرکوٹ سی فرنٹ کی ہے جہاں یہ واقعہ 19 نومبر جمعرات کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا۔

ویڈیو میں نظر آنے والی سیاہ گاڑی کس کی ملکیت ہے اس حوالے سے پولیس نے شہریوں سے مدد بھی طلب کی ہے تاکہ وہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق پرام میں چھ ماہ کا کمسن بچہ موجود تھا جبکہ اُس کے ساتھ دو خواتین تھیں، خوش  قسمتی سے تینوں ہی حادثے میں محفوظ رہے۔

Comments

- Advertisement -